جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مسکان جے کے ساتھ گانے کی ویڈیو دیکھ کر گھر والوں نے کیا کہا ؟ ارشد خان نے دھماکے دار انکشاف کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے’’چائے والا‘‘ ارشد خان کا کہنا ہے کہ اس نے شوبز کی دنیا کو خیر باد نہیں کہا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت پانے والے چائے والا ارشد خان نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق یہ سب افواہیں ہیں۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق ارشد خان کا کہنا ہے کہ اس کے بارے میں غلط خبریں نشر کی جا رہی ہیں، اس نے شوبز کو خیر باد نہیں کہا۔ اس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے مجھے بخار ہو گیا تھا جس کے باعث میں شوبز سے دور رہا۔ تاہم ارشد خان کا کہنا ہے کہ میوزک ویڈیو کی وجہ سے اس کے اہلخانہ پریشان ہیں۔ دوسری جانب ارشد خان کے ایک کزن نے کنفرم کیا ہے کہ وہ نئی آنے والی فلم کبیر میں بھی کام کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے وہ مزید کچھ نہیں بتا سکتا۔ارشد خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے، جب وہ کچھ بن جائے گا تو نہ صرف غریبوں کی بہبود کیلئے کام کرے گا بلکہ ایسا کچھ کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے جس سے پاکستان کا نام روشن ہو۔ اس نے اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس کو سپورٹ کریں، انشا اللہ میں ان کے ساتھ رہونگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ارشد خان نے گھر والوں کے دباؤ پر شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…