اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

راحیل شریف ۔۔۔۔!،خواجہ آصف نے غلطی تسلیم کرلی

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ راحیل شریف کے بارے میں میرے بیان کو معصومانہ لاعلمی رہنے دیں ، جس وقت ضرورت ہوتی ہے وزارت دفاع کے آفس چلا جاتا ہوں ، میں ذاتی طور پر تسلیم کرتا ہوں کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا چاہیے تھا، پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا تو سارے خدشات دور ہوجائیں گے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کے بارے میں میرے بیان کو معصومانہ لاعلمی ہی رہنے دیں، میں ذاتی طور پر تسلیم کرتا ہوں کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا چاہیے تھا، خواجہ آصف نے کہا کہ مشرف کے باہر جانے سے ملک میں قانون کی حکمرانی کے تصور کو نقصان پہنچا، لوگ اپنی زبان کا پاس بھی نہیں کرتے ، پرویز مشرف نے بیان دے کر اپنے چھوٹا ہونے کا ثبوت دیا ہے ، پرویزمشرف کا عام انسان کی طرح محاسبہ ہونا چاہیے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی وغیر ملکی سطح پر سب تعریف کرتے ہیں ، پانامہ کا فیصلہ آئے تو سارے خدشات دور ہوجائیں گے ،جس وقت ضرورت ہوتی ہے تو وزارت دفاع کے دفتر چلا جاتا ہوں ، ابھی آفس راولپنڈی میں ہے جب جی ایچ کیو اسلام آباد میں منتقل ہوگا تو ساتھ وزارت بھی منتقل ہوجائے گی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے مگر ہم نے اس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے ، ہم نے 80کی دہائی میں جنگ اپنے مفاد کے لئے نہیں لڑی،موجودہ صدی کی پہلی دہائی میں جس جنگ میں حصہ لیا وہ بھی ہمارے مفاد میں نہیں تھی ، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتائج دیر سے سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن ایک بہتر فیصلہ تھا، آج سے پانچ سال پہلے والی صورتحال اب نہیں رہی ، دہشتگردوں کے محرکات جنوبی پنجاب میں نظر نہیں آئے،نیشنل ایکشن پلان پر ابھی کافی کام باقی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ پہلے کی نسبت لوڈشیڈنگ میں کافی کمی آئی ہے ، لوڈشیڈنگ ہوبھی تو شیڈول کے مطابق ہوتی ہے ،بجلی کی جنریشن سے لے کر صارف تک ساراسسٹم اپ ڈیٹ کیا جائے گا،ملک میں توانائی بحران پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، ، ٹرانسمیشن لائن مٹیاری سے 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی امت مسلمہ کے اتحاد کا داعی ہے ، دنیا بھر کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں ، کشمیر میں بھی بھارت کی طرف سے مظالم پر مذمت کرتے ہیں ،دنیا بھر میں مسلم ممالک زبوں حالی کا شکار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…