ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف اور شہباز شریف کی نا اہلی ،عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کے لئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ، عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر کسی بھی رکن اسمبلی کو کیسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار فیصل نصیر نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی آمدنی سے زائد ناجائز اثاثے بیرون ملک بنارکھے ہیں اور کاغذات نامزدگی میں بھی حقائق چھپائے ہیں ۔جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف میٹروبس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں کرپشن کررہے ہیں جس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

اس حوالے سے سے سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے نوازشریف اورشہباز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62،63پرپورا نہ اترنے پر نااہل قراردیاجائے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گزار کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ انہی بنیادوں پر ہائیکورٹ کا سنگل بینچ درخواست کو مسترد کر چکا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اپیل بھی خارج کی جائے۔ جس پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست گزار استفسار کیاکہ آپ نے الیکشن کمیشن یا اسپیکر سے رجوع کیا ؟ ۔ تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ اسپیکر بات نہیں سنتے۔ جس پر چیف جسٹس نے قراردیاکہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر کسی بھی رکن اسمبلی کوکیسے نااہل قراردیاجاسکتا ہے۔عدالت نے اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…