جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پانامہ کیس پر اگر انصاف نہ ہوا تو ۔۔۔! شیخ رشید نے اب تک کی سب سے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کرپشن کے راستے میں دیوار چین ہے، پانامہ کیس پر اگر انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی ،امید ہے عدالت سے انصاف کا علم بلند ہوگا،حکومت نے موٹر وے ، ایئرپورٹ اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو گروی رکھ دیا ، ریڈیو کو بھی گروی رکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وہ پیر کو پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تاریخی کیس زیر سماعت ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوار چین ہے، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہی انصاف کا علم بلند ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے موٹر وے ، ایئرپورٹ اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو گروی رکھ دیا ، ریڈیو کو بھی گروی رکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ،آج اگر کرپٹ لوگوں کو سزا نہ ملی تو ملک میں کرپشن کا راج ہوجائے گا ، شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف حکومت کو ٹرسٹی اور بینیفشری کے درمیان فرق معلوم نہیں اور وہ ان دونوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر پا رہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا اور کرپٹ حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی،پانامہ کیس پر اگر انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…