مستونگ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں سڑک کے کنارے سپیڈ بریکر کے ساتھ نصب کئے گئے آئی ای ڈی کو ایک بچہ اپنے ہمراہ گھر لے کر گیا تھا جس کے والد نے آئی ای ڈی کو مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع کی جس پر کوئٹہ سے بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیاگیا جنہوں نے موقع پرپہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیاہے ،بی ڈی ٹیم کے مطابق آئی ای ڈی میں 10کلوگرام دھماکہ خیزمواد ،بال بیرنگ اوردیگر سامان استعمال کیاگیاتھا۔