جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سلطان محمد مرحوم بھارت کے کس شہر سے تعلق رکھتے تھے ؟ سلطان راہی کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جو آپ نہیں جانتے ہونگے

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے معروف اداکار سلطان راہی جنھیں 9جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا کی 21ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نگار خانوں کی انتظامیہ اور مرحوم کے مداحوں نے خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا۔ سالا صاحب، چن جٹ، شیر خاں، شعلے، جرنیل سنگھ، شیراں دے پتر، میڈیم رانی، چن وریام سمیت 700 فلموں میں لازوال کردار ادا کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے اور 150سے زائد اعلیٰ فلمی ایوارڈز حاصل کرنے والے پنجابی فلموں کے نامور ہیرو سلطان محمد المعروف سلطان راہی 1938 میں بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدائش کے بعد قیام پاکستان کے وقت پاکستان منتقل ہوئے۔سلطان راہی نے اپنے فنی سفر کا ا?غاز 1956 میں فلم باغی سے کیا۔ 1980 کی دہائی میں بشیرا اور مولا جٹ جیسی فلموں کی کامیابی نے سلطان راہی کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ سلطان راہی، مصطفی قریشی ،انجمن، ممتاز کی جوڑی ہر فلم کی باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت بننے لگی۔ سلطان راہی کے قتل کے وقت بھی ان کی 54فلمیں زیر تکمیل تھیں۔سلطان راہی کا قتل پنجابی فلم انڈسٹری کے لیے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوا اور ان کی کمی آج تک پوری نہیں ہو سکی۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کئے گئے جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…