فیصل آباد (آئی این پی)سابق مئیر اور سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی راجہ صفدرحسین کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریبنکنگ کورٹ 2 کے جج سید امام علی شاہ نے بیلف کوگرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سابق مئیر اور سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی راجہ صفدرحسین نے دبئی میں ایک کمپنی بناکرایک پاکستانی بنک سے 2 کروڑ18 لاک روپے قرض لیا اور دبئی سے پاکستان آ گئے بنک نے قرض واپس کرنے کا تقاضا کیا تو وہ دبئی جانے اور قرضہ لینے سے ہی انکاری ہو گئے جس پر بنک نے ان کے دبئی سفر کرنے کی دستاویزات، پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی عدالت کو فراہم کردی بنکنگ کورٹ 2 کے جج سید امام علی شاہ نے تمام ثبوتوں، شہادتوں کے بعدراجہ صفدر کے خلاف ڈگری جاری کردی اور بنک کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا رقم ادا نہ کرنے پرجج نے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور بیلف شیخ ظارق کو حکم دیا کہ راجہ صفدرکو گرفتارکر کے عدالت میں پیش کیا جائے