جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

راحیل شریف کے کسی اقدام سے حکومت پالیسی پر اثر پڑا تو ۔۔۔! دو ٹوک اعلان کردیاگیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا 39ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننے کا انفرادی فیصلہ ہے یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزارنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اتحادی فورسز کو جوائن کر لیا اس پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے ۔

اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 39اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کی قیادت سنبھالنے کا راحیل شریف کا انفرادی فیصلہ ہے ،یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے ، اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزارنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کے فورسز کو جوائن کرنے پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے ، میرے خیال میں انہوں نے اپنے محکمے سے اس کی ضرور اجازت لی ہوگی کیونکہ پہلے بھی بے شمار ریٹائرڈ جنرلز نے تھنک ٹینکس میں اور دیگر اداروں میں جا کے خدمات سرانجام دی ہیں ۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فورسز بننے پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے اگر ان کے کسی اقدام سے حکومت پالیسی پر اثر پڑا تو اس پر پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…