جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سے محبت اوم پوری کی موت پر خوشی کون منا رہا ہے؟

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے اچانک انتقال پر دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے غم ذدہ ہیں، تاہم ایسے موقع پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں اداکار کی موت کی خوشی ہے۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اوم پوری کے انتقال کی خوشی منائی، ایک صاحب نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ ‘کیا میں وہ واحد شخص ہوں جسے اوم پوری کے انتقال کی خوشی ہے’۔جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ‘اوم پوری کے انتقال کی بیحد خوشی ہے، ایسی گندگی ہندوستان میں دوبارہ پیدا نہیں ہونی چاہیے’۔
اور ایسے کئی پیغامات معروف اداکار کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔اس موقع پر بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ان تمام لوگوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘جو خود پر دیش بھگت کا نقاب چڑھائے رکھتے ہیں، آج ان لوگوں کی گندگی نظر آ گئی، جن میں نہ ہی انسانیت ہے اور نہ ہی شرافت، اوم پوری وہ انسان ہیں جنہوں نے ہندوستان کو تم سے بہت زیادہ عزت دلوائی’۔
سوارا کا مزید کہنا تھا کہ ‘آج کل حب الوطنی کے نام پر سراسر گندگی دکھائی جارہی ہے، اوم پوری نے ہندوستان کے لیے ان تمام لوگوں سے بہت زیادہ کیا، جتنا انسانی شکل میں یہ گندگیاں کبھی سوچ بھی سکیں’۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اوم پوری نے اوڑی حملے پر پڑوسی ملک سے کشیدگی کے دوران پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کے خلاف آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد ان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
ایک لائیو شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اوم پوری نے کہا تھا کہ ’جب حکومت کوئی ایکشن لے، تو ہم سب کو خاموش رہنا چاہیے، میں 6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، مجھے وہاں سے ہمیشہ پیار ہی ملا ہے، اگر پاکستانی اداکار ہندوستان میں کام چھوڑ کر چلے جائیں تو ہندوستان کا بھی نقصان ہوگا‘۔اس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…