بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن کے بارے میں ایسا بیان جس نے امریکیوں کو آگ لگا دی

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنک کے الزامات لگانے والوں کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، ان کے دور صدارت میں روس ماضی کے مقابلے امریکا کا زیادہ احترام کرے گا۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف بے وقوف لوگ ہی امریکا اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر چکے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہیکنگ نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو اثراندار نہیں کیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکیوں کو بے وقوف قرار دیئے جانے کے بیان سے امریکیوں کی بڑی تعداد آگ بگولہ ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…