لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کی بھانجی جیدہ خالد خاں سابق رکن پنجاب اسمبلی کی نماز جنازہ اتوار 8 جنوری کو بعد از نماز عصر گورمانی ہاؤس، 44جی، مین گلبرگ بالمقابل ہوم اکنامکس کالج، لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ جیدہ خالد، چودھری جاوید چٹھہ کی صاحبزادی اور سابق گورنر مشتاق گورمانی کے بھانجے خالد خاں کی اہلیہ تھیں۔