کابل(آئی این پی )امریکا نے افغانستان کے شورش زدہ صوبے ہلمند میں 3000 میرینز تعینات کر نے کا فیصلہ کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق امریکا شورش زدہ صوبے ہلمند میں 3000 میرینز تعینات کر رہا ہے ۔امریکی فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کو نیٹو کی مشاورت اور معاونت مشن کے تحت ہلمند میں تعینات کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فوجی عسکریت پسندوں کے ساتھ برسرپیکار افغان فورسز کو تربیت فراہم کریں گے۔ جنوبی افغان صوبہ ہلمند طالبان کی کارروائیوں کا بڑا مرکز ہے، جب کہ اس کے کئی علاقوں میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جب کہ متعدد علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔