فیصل آباد (آئی این پی)عدا لت میں بچوں کی چیخ و پکار نے وا لدین کو صلح کر نے پر مجبور کر دیا تفصیل کے مطابق گز شتہ روز ایڈ یشنل اینڈ سیشن جج را نا محمد سعید کی عدا لت میں کھرڑ یا نولہ کی رہا ئشی اقراء بی بی کی درخواست پر جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ میر ے خا وند وسیم نے مجھے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا ہے اور میر ے 2بچے 3سا لہ عثمان اور 2سالہ صبیحہ اس کے پا س ہیں وہ میرے حوالے کیے جا ئیں تھا نہ سا ہیا نوالہ پو لیس نے عدا لتی حکم پربا پ سمیت بچوں کوعدا لت میں پیش کر دیا عدا لت نے بچے ماں کے حوالے کر نے کا حکم سنا دیا جب بچوں کو ماں کے حوالے کیا گیا تو بچوں نے چیخ و پکار شروع کر دی اور اپنے باپ کے پاس جانا چاہا بچوں کا رو نا دھونا دیکھ وا لدین نے بھی رونا شروع کر دیا اور عدا لت میں ہی صلح کر کے ہنسی خوشی اکٹھے گھر کو روانہ ہو گئے کسی داخل دفتر کر دیا گیا ۔