پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’اہم مشن ‘‘ امریکی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں امن کا مشن لے کر امریکی جوڑا پاکستان پہنچ گیا۔ اس دورے کا مقصد نہ صرف سیرو سیاحت اور ضرورت مند لوگوں کی مدد بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوں کو اجاگر کرنا ہے۔ دو رکنی وفد وزیراعظم پاکستان کا مہمان بنا ہے۔مغربی ممالک میں پاکستان کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کی حقیقت جاننے کے لئے امریکی جوڑا پاکستان پہنچا۔ روٹس آف پیس تنظیم چلانے والے گیری کون اور ہیڈی کون امریکی اور پاکستانی عوام میں اعتماد اور محبت کا رشتہ مضبوط بنانے کے لئے مختلف شہروں میں گئے۔جوڑے نے لاہور میں نہ صرف تاریخی مقامات کا دورہ کیا بلکہ اندرون شہر کی تنگ گلیوں کی بھی سیر کی۔ امریکی مہمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے سامنے پاکستان کی جو تصویر کھینچی گئی تھی تجربہ اس کے بالکل برعکس رہا۔امن کے پیامبر اس جوڑے نے خوشیوں کے لمحات اپنے پاکستانی میزبان کے ساتھ گزارے اور ہیڈی کون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔مہمان جوڑا اب تک ایشیا کے تین ممالک کا دورہ کر چکا ہے اور پاکستان کے بارے میں اپنے تجربے کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے دنیا ٹی وی کی شراکت سے دستاویزی فلم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…