اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی ARY نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت نے قرضوں کے عالمی ریکارڈز قائم کر دیئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے ہر روز ساڑھے 4 ارب روپے کے حساب سے قرضہ لیا ہے۔ ساڑھے تین سال میں اسحاق ڈارکی پالیسیوں نے ہرپاکستانی کو مزید 30 ہزار روپے کا مقروض کر دیا۔ مجموعی طور پر ہر پاکستانی 1 لاکھ 4ہزار روپے کا مقروض ہے۔
اس طرح موجودہ حکومت نے قوم پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا ہے۔ نوٹ چھاپنے کے فارمولے کے بعد نواز حکومت نے بے دریغ قرضے لیکر دنیا بھر میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان اتنا مقروض ہو چکا ہے کہ اگلے کئی برس تک قرضہ اتارنے میں گزر جائیں گے اور پاکستان کی اگلی کئی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔
نواز شریف کی حکومت نے دنیا کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہر روز کتنے ارب روپے کا قرضہ لیا؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں