اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)11فروری 2016 کو قتل ہونے والے پاکستانی محمد الیاس باجوہ کی میت ابھی تک پاکستان نہ جا سکی۔محمد الیاس باجوہ جو کہ بسلسلہ روز گار کیپ ٹاؤن میں مقیم تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا،اسے قتل کر کے لاش کو بری طرح جلا دیا گیا ،اس کے دوستوں اور بیوی نے لاش کو شناخت کر لیا کہ
یہ الیاس کی ہی ڈیڈ باڈی ہے لیکن پولیس نے اس کی فیملی کے ڈی این اے ٹیسٹ مانگے ،پاکستان سے اس کی فیملی کے ڈے این اے ٹیسٹ بھی بھیج دئیے گئے لیکن پھر بھی ابھی تک محمد الیاس کی لاش پاکستان نہیں بھیجی گئی،ایک سال سے نعش جنوبی افریقہ میں سرد خانے میں پڑی ہے اور محمد الیا س کے پاکستان میں موجود اہلخانہ انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں،اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔