اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے جعلی وفاقی وزیر بن کر لوگوں کو لوٹنے کے الزام میں ملوث ملزم سلامت علی کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جعلی وفاقی وزیر نے وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو چونا لگا ڈالا۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلامت علی چوہان کو مزیدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز سلامت علی لوگوں کو قرضہ دلانے کی آڑ میں لوٹتا تھا۔ ملزم سلامت علی چوہان نے جعلی وزیر بن کر نہ صرف پی ٹی سی ایل سے خصوصی نمبر بھی حاصل کر رکھا تھا بلکہ اس کے خطوط پر تمام ادارے احکامات بھی جاری کرتے رہے۔