اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں چل رہے ایڈیشنل سیشن جج اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کم سن ملازمہ پر تشدد والے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ملازمہ پر تشدد میں نامزد جج کی اہلیہ کو لوگوں نے مانو باجی کہہ کر پکارنا شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کم سن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ ماہین بی بی جب سماعت کے بعد احاطہ عدالت سے باپرنکلیں تولوگوں اورمیڈیا نے انہیں گھیرکرجہاں خوب تنقید کا نشانہ بنایااور صحافیوں کے ساتھ لوگوں نے بھی سیشن جج کی اہلیہ اوربھائی سے سخت سوالات کیے۔تاہم ایسے میں میڈیا خاموش تماشائی بنارہا۔سیاسی، سماجی رہنماوں اور عوامی حلقوں کاکہناہے کہ کم سن بچی کے کیس کامعاملہ اپنی جگہ درست ہے،کیس میں جج کی اہلیہ کے ملوث ہونے کافیصلہ توسپریم کورٹ کرے گی۔لیکن جج کی اہلیہ کیساتھ اس طرح کھلے عام اخلاقیات سے گراسلوک بھی انسانیت کی تذلیل ہے۔صحافی یا دوسرے لوگ ان کوبیگم جج صاحبہ یاکوئی دوسرا مناسب نام بھی دے سکتے تھے۔