جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 7  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کی مثالی دوستی پر فخر ہے‘ جدید نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے لئے بحرین کے تعاون کے شکر گزار ہیں‘ نرسنگ یونیورسٹی تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لئے قوم کا فخر ہوگی‘ یونیورسٹی دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے‘ یونیورستی صحت پروگرام میں سنگ میل ثابت ہوگی‘ صحت کے پروگرام کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
وہ جمعہ کو شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں بحرین کے کمانڈر کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ہم یہاں ایک مقدس فریضے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ نرسنگ یونیورسٹی صحت کے شعبے کی تقویت کا باعث ہوگی۔ نرسنگ یونیورسٹی معیاری تربیت فراہم کرے گی یونیورسٹی کا قیام صحت کے شعبے میں ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ جدید نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے لئے بحرین کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ یونیورسٹی کا تحفہ بحرین کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت کا اظہار ہے۔ نرسنگ یونیورسٹی تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لئے قوم کا فخر ہوگی۔ توقع ہے کہ یونیورسٹی تربیت کی فراہمی میں عالمی معیار کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں صحت کا پروگرام شروع کیا۔ یونیورسٹی صحت پروگرام میں سنگ میل ثابت ہوگی پروگرام کے تحت نادار طبقے کو صحت کی مفت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ صحت کے پروگرام کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دے رہے ہیں پاکستان اور بحرین کی مثالی دوستی پر فخر ہے۔
صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے معیار اور تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آئے گی۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام نرسنگ کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ یونیورسٹی میں شعبہ طب میں تحقیق کی سہولت بھی میسر ہوگی غریب افراد کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا وزیراعظم کا ویژن ہے ملک میں نرسنگ کے شعبے میں تین ہزار سے زائد نرسوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت میں نصابی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور ڈیزائن سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ طلباء یونیورسٹی میں بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کریں گے۔
یونیورسٹی کی مرکزی عمارت سات منزلوں پر مشتمل ہوگی۔ یونیورسٹی میں طلباء کی تفریح کے لئے الگ بلاک تعمیر کیا جائے گا۔ نرسنگ یونیورسٹی تمام جدید تعلیمی سہولتوں سے آراستہ ہوگی۔ یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ کیفے ٹیریا ہوں گے۔ شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی میں دو ہزار طلبہ کو تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی ۔ ملک کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی رائل کالج آف سرجنز آئرلینڈ سے منسلک ہوگی۔ یونیورسٹی کی تعمیر اسلام آباد میں 27کنال رقبے پر کی جارہی ہے۔ (ن غ)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…