بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

گوجرانوالہ کے شہری رضوان کو محبت کی شادی مہنگی پڑ گئی

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) گوجرانوالہ کے شہری رضوان کو محبت کی شادی مہنگی پڑ گئی‘ لڑکی والوں نے معاف کرنے کے لیے لڑکے سے اس کی بہن کا رشتہ مانگ لیا، انکار پر ساری فیملی کو اغوا کے کیس میں گرفتار کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق رضوان احمد نے ساندہ لاہور کی عندلیب نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تو لڑکی کے والدین کو علم ہوگیا جس پر انہوں نے رضوان کی بہن کا رشتہ مانگ لیا اور صلح کے لیے یہ شرط رکھ دی، رضوان کے گھر والوں نے انکار کیا
تو اس کے والدین، چچا، بھائی اور بہن کو اغوا کے مقدمے میں ملوث کرکے تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ثریا فرزند ایڈووکیٹ کی وساطت سے رضوان کے اہلخانہ کو گوجرانوالہ سے لا کر لاہور کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیااہلخانہ نے بتایاکہ وہ وٹہ سٹہ کا رشتہ نہیں کرتے اس لیے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پانچوں افراد کی ضمانت منظور کرلی اور ساندہ پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ 7 جنوری کوطلب کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…