کراچی(آئی این پی)ایف آئی اے اور حساس اداروں کی سانحہ بلدیہ کے اہم ملزم رحمن عرف بھولا کی نشاندہی پر ڈیفنس اور ناظم آباد میں کارروائیاں سافٹ وئیر انجنئیر سمیت 2 افراد زیر حراست ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ڈیفنس اور ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،زرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ایک سافٹ وئیر انجنئیر بھی شامل ہے،جس کا لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لے لیا ہے،زرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں ایم پیش رفت ہوئی ہے اور سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمن بھولا اور اس سے قبل بھی رضمن بھولا کی نشاندہی پر بلدیہ ٹاؤن 3 مقامات پر کارروائیاں کی گئیں تھیں ،جہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔