اسلام آباد( نیو ز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو فون کیا جس میں سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنا چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین منتخب کروانا چاہتی ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کیا جا رہاہے اسی سلسلے میں آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے تعاون مانگاہے۔