بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جاوید ہاشمی کے الزامات،عمران خان کو یہ کام نہیں کرنا چاہئے تھا،شیخ رشید کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنوری کا مہینہ پاکستانی سیاست کے لئے بہت اہم ہے ، پانامہ کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی آگیا تو ملک میں ساری عمر کے لئے طالع آزماؤں کا راستہ رک جائے گا،کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کے لئے نا صرف عدالتوں بلکہ چوکوں اور چوراہوں میں بھی جائیں گے ،نواز شریف کو 2018ء میں نہیں دیکھ رہا ، عمران خان کو جاوید ہاشمی کی باتوں کا نوٹس ہی نہیں لینا چاہیے تھا،بلاول پر زرداری بھاری ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میاں برادارا ن پانامہ لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، ان کا شجرہ نسب ہی کرپشن ہے ، جب تک بڑوں کا احتساب نہیں ہوگا ، غریب اسی طرح سڑکوں پر رلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوری کا مہینہ پاکستانی سیاست کے لئے بہت اہم ہے ، میں نے پانامہ کیس میں مریم نواز کی مے فیئر فلیٹس کی بنفیشری کے ثبوت جمع کروادئیے ہیں، اگر عدالت نے پو چھ لیا کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی بنفیشری ہیں یا ٹرسٹی ہیں تومجھے یقین ہے کہ یہ کیس جنوری میں ہی انصاف پر مبنی فیصلے پر پہنچ جائے گا،پاکستان عوامی مسلم لیگ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور پورے بنچ پر اعتماد کا اظہار کر تی ہے ، جو بھی فیصلہ ہوا ہم قبول کریں گے چاہے ہماری حمایت میںآئے یا ہمارے خلاف ،ا س کیس نے پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرلٹیروں ، چوروں ،ڈاکوؤں اور کمیشن خوروں کو سزا نہیں دی جانی تو ہمارا مطالبہ ہے کہ قتل ، اغواء اورزنا کے سوا جیل میں قید تمام ملزمان کو آزاد کر دیا جائے ،یہ کیس ایک بہت بڑا امتحان ہے ، اگر اس کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی آگیا تو اس ملک میں ساری عمر کے لئے طالع آزماؤں کا راستہ رک جائے گا۔ ساری دنیا کرپٹ سیاستدانوں سے نجات پا لے گی ،ہمارا وکیل اللہ ہے اور ہم اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرلٹیروں ، چوروں ،ڈاکوؤں اور کمیشن خوروں کو سزا نہیں دی جانی تو ہمارا مطالبہ ہے کہ قتل ، اغواء اورزنا کے سوا جیل میں قید تمام ملزمان کو آزاد کر دیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو 2018ء میں نہیں دیکھ رہا ، وہ ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کے لئے نا صرف عدالتوں بلکہ چوکوں اور چوراہوں میں بھی جائیں گے ، جب کوئی پارٹی حکومت کے خلاف سڑکوں پرآکر مرے ، مارے اور لڑے گی تو ہی اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ورنہ ہم اپنے تحفظات رکھتے ہیں اور فیصلہ محفوظ رکھتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان میرے دوست اور بھائی ہیں انہیں جاوید ہاشمی کی باتوں کا نوٹس ہی نہیں لینا چاہیے تھا،میں نے آج تک جو ڈیشل مارشل لاء کا لفظ نہیں سنا اور نہ ہی میرے سامنے ایسی کوئی سازش ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول پر زرداری بھاری ہو گیا ہے ،اگر وہ بلاول کو کھلا چھوڑ دیتے تو شاید لو گ اس کی طرف دیکھتے اور لو گوں کو انتخابات میں نوجوانوں کے جو ڈوکراٹے دیکھنے کو ملتے ۔ انہو ں نے کہا کہ پلی بارگیننگ نہیں ہونی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جسٹس ثاقب نثار کی تصویر کا پراپیگنڈا ایک مہینہ تک چلتا رہا لیکن حکومت کے کان تک جوں تک نہیں رینگی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…