ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی کی انکشافات سے بھرپورتیسری کتاب “زندہ تاریخ”منظرعام پرآگئی۔یہ کتاب دراصل جولائی 2006سے جولائی 2007تک ان کے جیل کے دنوں کی ڈائری ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے بعض اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے
۔بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی 6سال تک جیل میں رہے۔کتاب میں انہوں نے سابق صدر ایوب خان سے لیکرچئیرمین تحریک انصاف عمران خان تک پاکستان کے سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔کتاب منظرعام پرآچکی ہے ۔یادرہے کہ جاوید ہاشمی کی قیدتنہائی میں لکھی گئی دو کتابیں” ہاں میں باغی ہوں ” اور” تختہ دار کے سائے تلے” اس سے پہلے بھی کافی شہرت کماچکی ہیں۔