لاہور(آئی این پی) ایف آئی اے نے جعلی پا سپورٹ پر ملائشیا سے لاہور آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملے نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ملائشیا سے آنیوالے مسافر فیصل محمود کے کا غذات چیک کیے تو اس کا پاسپورٹ جعلی نکلا جس پر امیگریشن عملے نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا ۔ بتایا گیاہے کہ فیصل محمود نے ڈیڑھ لاکھ روپے میں صفدر نامی ایجنٹ سے جعلی پا سپورٹ بنوایا تھا ۔اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔