واشنگٹن (آئی این پی)ایف بی آئی نے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی حتمی رپورٹ جاری کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ روس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کی ایل میلز بھی ہیک کیں۔امریکی اخبار کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے دو ہزار پندرہ میں امریکی حکومت سمیت ایک ہزار افراد کو ایک ای میل کی اور اس ای میل میں ایک سافٹ ویئر کوڈ بھی بھیجا، یہ کوڈ ایک خفیہ پروگرام تھا۔ایف بی آئی کے مطابق روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس سافٹ ویئر کے ذریعے نہ صرف ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کی ایل میلز چرائی، بلکہ امریکی صدارتی انتخاب سمیت پرائمریز کی ووٹنگ میشنوں اور دیگر کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرکے بڑے پیمانے پر صدارتی انتخاب میں مداخلت کی۔ ایف بی آئی نے تیرہ صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ کے ساتھ ثبوت کے طور پر روسی ملی شس سافٹ ویئر کوڈ بھی پیش کیا ہے۔ایف بی آئی کی رپورٹ کے بعد نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ روسی ہیکنگ پر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بریفنگ لیں گے۔