ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا آپ کو گاڑی کے ٹائروں پر ان حروف کا مطلب معلوم ہے؟انتہائی مفید و دلچسپ معلومات

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

ٹائر کی خریداری کیلئے ہم یا تو دوسروں کے مشورے کا سہارا لیتے ہیں یا پھر دکاندار جو بتاتا ہے اسے سچ جان لیتے ہیں جبکہ ٹائر کے اوپر درج معلومات پر کبھی توجہ نہیں دیتے، حالانکہ اس کی مدد سے ہمیں ٹائر کے متعلق انتہائی اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔

آئندہ جب بھی آپ ٹائر خریدیں تو اس کے اوپر درج ہندسوں اور حروف کو ضرور دیکھیں۔ ان سے کیا معلومات حاصل ہوتی ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔
عموماً آپ ٹائر کے اوپر اس طرح کے نمبر درج دیکھیں گے: 195 65 R 15 91 H ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
195: اس کا مطلب ہے کہ ٹائر کی چوڑائی 195 ملی میٹر ہے۔
65: یہ چوڑائی اور اونچائی کے تناسب کو ظاہر کرنے والا نمبر ہے، یعنی اونچائی چوڑائی کا 65 فیصد ہے۔
R: اس کا مطلب ریڈئیل (Radial) ہے۔
15: یہ وہیل کا قطر ہے، یعنی جو ٹائر آپ دیکھ رہے ہیں وہ 15 انچ قطر کے وہیل پر فٹ ہوگا۔
91: یہ نمبر لوڈانڈیکس کہلاتا ہے، لوڈ انڈیکس 91 کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر 615 کلوگرام تک وزن اٹھاسکتا ہے۔
H: یہ حرف رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ جتنا بڑا حرف ہوگا ٹائر اتنی زیادہ رفتار برداشت کرسکتا ہے۔ حرف H والے ٹائر کیلئے 210 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار محفوظ رفتار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…