ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بل گیٹس: دنیا کے امیر ترین شخص کی ترقی کا راز

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

بل گیٹس کہتے ہیں کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے‘ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں‘ دقتیں اور مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ اپنی کامیابی کا راز وہ 10 سنہری اصولوں میں بتاتے ہیں اور کہتے ہیں زندگی میں تمام تر کامیابی اور تجربے کا نچوڑ یہ 10گولڈن اصول ہیں۔

زندگی: زندگی آسان نہیں ہے‘ کوئی بھی شخص خوش قسمت اور پرفیکٹ پیدا نہیں ہوتا لیکن اپنی زندگی بدلنے کا اختیار خدا نے انسان کو دیا ہے‘ کامیابی اور ناکامی‘ دولت اور شہرت‘ عزت اور ذلت انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے‘ یاد رکھیے آپ کی زندگی کا اسٹیرنگ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

کامیابی: یہ دنیا کسی کا ساتھ نہیں دیتی‘ دنیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں کہ آپ کون ہیں‘ کہاں سے آئے ہیں‘ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں‘ ہاں اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں تو ساری دنیا آپ کے ساتھ ہے‘ کامیابی آپ کے حالات‘ رویے اور خود اعتمادی کو بدل کر رکھ دے گی۔

محنت: کامیابی کبھی بھی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی‘ آپ کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور اسکی قیمت ’’محنت‘‘ ہے‘ اس لیے یہ سوچنا بند کر دیں کہ کامیابی آسمان سے آپ کی جھولی میں گرے گی‘ محنت کے بغیر کامیابی کو بھول جانا بہتر ہے۔

ایٹی ٹیوڈ: آپ سمجھتے ہیں سکول میں ٹیچر بہت سخت تھے‘ جاب میں باس بہت غصے والے ہیں‘ بزنس میں کلائنٹس بہت مشکل ہیں‘ مسئلہ ان سب لوگوں کے ساتھ نہیں ایشو آپ کے ایٹی ٹیوڈ کا ہے‘ زندگی‘ حالات اور لوگوں کے بارے میں اپنے ایٹی ٹیوڈ کو تبدیل کیجئے‘ زندگی میں کامیابی اور ناکامی کا بہت بڑا انحصار آپ کے ایٹی ٹیوڈ پر ہوتا ہے۔

اہمیت: ہر چھوٹی اور بڑی چیز کی اہمیت ہوتی ہے کبھی مت سوچئے کہ آپ کی جاب یا بزنس چھوٹا ہے یاد رکھیے چھوٹی جاب اور چھوٹا بزنس ہی ایک دن اچھی جاب اور بڑے بزنس میں تبدیل ہوتے ہیں۔

غلطیاں: غلطیوں سے سیکھئے‘ اس دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے اور ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے‘ اہم یہ ہے کہ آپ اپنی غلطیوں سے کتنا سیکھتے ہیں‘ غلطیاں ضرور کیجئے لیکن ان سے سیکھیے اور انہیں کبھی مت دوہرایے‘ اسی طرح آپ اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

انحصار: زندگی میں بہت سارے فیصلے اور کام آپ کو خود کرنے پڑتے ہیں‘ دوسرے لوگوں پر انحصار مت کریں اور اپنے تمام فیصلے اور کام خود کریں‘ اگر آپ ہر فیصلے اورکام کیلئے دوسرے لوگوں پر انحصار کریں گے تو زندگی میں ایک سٹیج پر ہر فیصلے اور کام کیلئے کسی نہ کسی کے محتاج ہو نگے‘ اور یہی چیز آپکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔

چانس: آپ کے پاس صرف ایک چانس ہوتا ہے‘ ہماری زندگی میں بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف ایک دفعہ ہوتی ہیں اور آپ کو وہ چانس لینا چاہیے۔

وقت: وقت کی قدر کریں‘ ہمارے پاس ایک دن میں 24 گھنٹے اور ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں‘ آپ کو انھیں بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے‘ آپ اپنے وقت کوکس طرح استعمال کرتے ہیں یہی چیز آپ کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کرتی ہے۔

حقیقت: ہمیشہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھیے‘ جو کچھ آپ ٹی وی اور فلموں میں دیکھتے ہیں وہ سب مصنوعی ہے‘ اصل زندگی میں آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے‘ کام کرنا پڑتا ہے اور نتائج لانے پڑتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…