ماسکو،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان میں 60ایل پی جی ائرمکس پلانٹس لگانے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق
روس اس منصوبے کے تحت 60پلانٹس میں سے 24پلانٹس بلوچستان میں لگائے جائیں گے اس کے علاوہ ایک پلانٹ پنجاب کے سیاحتی شہرمری میں لگایاجائے گاجبکہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی یہ پلاٹنس نصب کئے جائیں گے ۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ روس کے ساتھ یہ معاہدہ بہت جلد طے پاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ روس شمال سے جنوب تک 11 سو کلو میٹر ایل این جی پائپ لائن بھی تعمیر کرے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اس منصوبے کے بعد گیس کی قیمت کم ہوجائے گی ۔