اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوان نے تحریک انصاف کے اہم رہنما ، رکن قومی اسمبلی پر مکوں، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی، وجہ کیا نکلی؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون پر نوجوان نے بھری تقریب میں تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون ایبٹ آباد میں صحت کا انصاف پروگرام میں شریک تھے جس میں صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی بھی موجود تھے، پروگرام جاری تھا کہ ایک نوجوان اچانک اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈاکٹر اظہر جدون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جسے قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ نوجوان کا موقف ہے کہ آج سے ایک ہفتہ قبل اس کے ایک قریبی رشتہ دار جو پیشے کے اعتبار سے فوجی جنرل ہیں، ان پر ڈاکٹر اظہر جدون کے حامیوں نے ایک جنازے کے دوران حملہ کیا تھا اور اسی کا بدلہ چکانے کے لئے آج یہ قدم اٹھایا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر اظہر جدون عام انتخابات کے دوران این اے 17 ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…