اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عبد الرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرینیڈ اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزمان قتل اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔