اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرپرویزمشرف نےآصف علی زرداری کی وطن واپسی اورقومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان پرکہاہے کہ موجود ہ صورتحال ایک بارپھر2008کی طر ف جارہی ہے ۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ 2008میں صورتحال یہ تھی کہ مرکزمیں پیپلزپارٹی اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی جبکہ 2013میں اب مرکزاورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) اورسندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کام ایک بارپھرسے شروع ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ 2008سے لے کر2016تک عوام نے یہ تمام عرصہ کتنی تکلیف میں گزارہ ہے اس میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ توبراہ راست سرمایہ کاری آرہی ہے اورنہ ہی کوئی نئی صنعت لگ رہی ہے بلکہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں تواس صورتحال میں تومجھے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوتادکھائی دے رہاہے ۔