بیجنگ(این این آئی)چین کا چاند کے سفر کے بعد ایک اور ناقابل یقین منصوبہ منظر عام پر،خلائی دوڑ شروع،چینی حکومت نے ملکی خلائی انڈسٹری کو ٹارگٹ دیا ہے کہ وہ سن 2020 تک ایسے خلائی سیٹلائٹس کی تیاریاں مکمل کر لے، جنہیں چاند اور مریخ کے سفر پر روانہ کیا جا سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق چین چاند کے لیے جو مشن روانہ کرنا چاہتا ہے، وہ چاند کے ایسے دور دراز علاقے کی جانب ہو گا، جہاں ابھی تک زمین سے جانے والا کوئی بھی تحقیقی مشن نہیں اترا۔ خلائی سرگرمیوں میں وسعت سے متعلق یہ تفصیلات چینی کابینہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ چینی خلائی پروگرام کو ملکی فوج کی سرپرستی حاصل ہے۔ چین نے اپنا پہلا خلائی مشن سن 2003 میں روانہ کیا تھا۔