اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیمو ں کا رس ناصرف تروتازگی کا احساس دلاتا ہے بلکہ کئی طبی تکالیف سے نجات دلانے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا رس وٹا من سی، وٹا من بی،کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم، پروٹین اور کا ربوہا ئیڈ ریٹ سے مالامال صحت بخش غذا ہے۔ ما ہرین کے مطابق اگر مسوڑھوں سے خون رِستا ہو تو متاثرہ جگہ پر لیموں کا رس لگانے سے مسوڑھے صحت مند
ہوجاتے ہیں، یہی نہیں بلکہ لیموں کا رس پانی میں ملاکر غرارے کرنے سے گلہ بھی کْھل جاتا ہے۔ لیموں کے رس کو پا نی میں ملا کر پینے سے جلدی بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن ہے جو جلد کو صاف کر تاہے،کیل مہاسے دور کر تا ہے اورجھریوں کی بھی روک تھا م کر تا ہے۔ اس کے علاوہ لیموں کا رس بلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔