میرے انٹرویوکوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا،کبھی راحیل شریف سے بیرون ملک بجھوانے کی درخواست نہیں کی ،پرویزمشرف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاتھاکہ ’’ان کوبیرون ملک بجھوانے میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرداراداکیالیکن چندروزقبل سابق صدرپرویزمشرف نے ایک اورنجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اس معاملے کبھی بھی مددکی درخواست نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک جانے کےلئے نہ میں نے کسی سے بات کی اورنہ کسی نے مجھ سے معاملے میں رابطہ کیا۔پرویزمشرف نے کہاکہ سابق آرمی چیف نے مجھ سے اس معاملے پرکوئی
بات ہی نہیں کی اورنہ میں ان سے کوئی درخواست کی بلکہ میرے انٹرویوکوتوڑمروڑکرعوام کے سامنے پیش کیاگیا۔پرویزمشرف نے پاکستانی سیاست میں فوجی اثرورسوخ کے بارے میں کہاکہ تمام پاکستان مل کرکام کرتے ہیں ۔پرویزمشرف نے اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بیان کاحوالہ بھی دیاجس میں وفاقی وزیرنے کہاتھاکہ ان پرپرویزمشرف کے بیرون ملک بھجوانے کےلئے کوئی دبائونہیں تھا۔سابق صدرنے کہاکہ پلی بارگین کاآغازمیرے دورمیں اس لئے کیاگیاکہ قومی خزانے میں 50کروڑڈالرزبھی نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ پلی بارگین کااستعمال عقل کے ساتھ کرناچاہیے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں کبھی کسی کوسزانہیں ملتی لیکن پلی بارگین سے کم ازکم قومی خزانے میں رقم توآجاتی ہے ۔پرویزمشرف کاوہ انٹرویوجس میں انہوں نے تسلیم کیاکہ راحیل شریف نے ان کوباہربجھوانے میں کرداراداکیاتھا۔
میرے انٹرویوکوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا،کبھی راحیل شریف سے بیرون ملک بجھوانے کی درخواست نہیں کی ،پرویزمشرف
26
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں