اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پرانے دوست کے صبر کا پیمانہ لبریز،چوہدری نثار سے ناراضگی کیوں ہوئی؟ پرویز خٹک سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ ہاؤس جیل لگتی ہے کیونکہ میں ساری عمر کھلی فضاؤں میں پھرتا رہا ہوں۔انہو ں نے کہا کہ گارڈن کالج راولپنڈی میں پر ویز رشید ، شیخ رشیدسے دوستی رہی اور ایچی سن میں عمران خان اور چوہدری نثار سے دوستی رہی ، چوہدری نثار سیاسی معاملات کے ذریعے پرانی دوستی میں خلل ڈالنے کی کو شش کر تے ہیں ، میں نے ان کو کہا بھی ہے کہ سیاست اپنی جگہ ہے اور دوستی اپنی جگہ ہے ،چوہدری نثارمیرے بہت قریبی دوست تھے ، کئی مرتبہ سیاسی اختلافات ہو جا تے ہیں تو بہت ہی انتہاتک پہنچ جاتے ہیں، لیکن میں محسوس نہیں کرتا لیکن وہ محسوس کرتے ہیں ،ہم تو دوست کے ساتھ دوستی نبھانے کی کو شش کر تے ہیں لیکن چوہدری نثار دوستی نبھانے کی کو شش نہیں کر تے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پر زور فرمائش پرہی میں نے بھی میگا پر اجیکٹس بنانے شروع کر دئیے ہیں، اب خیبرپختونخواہ میں بھی آپ کو فلائی اوورز اور انڈرپاسز کثیر تعداد میں نظرآئیں گے ، چند ہی دنوں میں میٹرو بس بھی بننا شروع ہو جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…