جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چین کی طرف سے یہ تحفہ عوام کیلئے ہے, شہباز شریف

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے جب کہ عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چینی ریلوے نورینکو کے جنرل منیجرکی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اورنج لائن ٹرین کے منصوبے پرپیش رفت اوردیگرامورپربات چیت کی گئی۔وزیراعلی شہبازشریف کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے
یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد اوربے مثال منصوبہ ہے اورمفادعامہ کے اس عظیم منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے، عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ کی فراہمی ہمارا مشن ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کوبہترسے بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے اورمنصوبہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال اورفن تعمیرکا شاہکارہوگا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چین مضبوط دوست اور معاشی پارٹنر ہیں دونوں ملکوں کے درمیان وقت گزرنے کے ساتھ معاشی تعاون بڑھتا جارہا ہے اورنج لائن منصوبہ بھی پاک چین دوستی کا عکاس ہے چائنہ کی نورینکو کمپنی کے جنرل منیجر زوہینگ نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دلایا کہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…