ؒ ٓلاہور(آئی این پی)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رواں سال ریلوے کیلئے 40ارب روپے کی آمد ن کا ہدف مقرر کیا ہے،ہوپر ویگن ملک بھر میں کول پاور پلانٹس پر کوئلے کی ترسیل کرے گا،کوئلے کی ترسیل سے سالانہ تقریباً6ارب روپے فائدہ ہوگا،ماضی میں ریلوے کا اہم شعبہ نظر انداز کیا گیا۔وہ ہفتہ کو لاہور میں ہوپر ویگن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئلے کی تیز ترین ترسیل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،کوئلے کی ترسیل سے سالانہ تقریباچھ ارب روپے کا فائدہ ہوگا،رواں سال ریلوے کی آمدن میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رواں سال ریلوے کیلئے 40ارب روپے کی آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے،ہوپر ویگن29بوگیوں پر مشتمل ہوگی،تیاری میں 500کارکنوں نے حصہ لیا،ہوپر ویگن ملک بھر میں کول پاور پلانٹس پر کوئلے کی ترسیل کرے گی،ماضی میں ریلوے کا اہم شعبہ نظرانداز کیا گیا۔(خ م)