ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بوکھلاہٹ کی انتہا ۔۔ ایران نے اپنا ہی ڈرون مار گرایا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ کے حکام نے ایران کے رہبر انقلاب(سپریم لیڈر) آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب فضاء میں موجود ایک بغیر پائلٹ کے ڈورن طیارے مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مرشد اعلیٰ کے دفتر کے قریب فضاء میں بغیر اجازت پرواز کرنے والے ایک مشتبہ ڈرون طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر مار گرایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈورن طیارہ ایک دستاویزی فلم فوٹیج تیار کرنے کے لیے فضاء میں چھوڑا گیا تھا مگر وہ اچانک ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا جس کے بعد اسے گرا دیا گیا۔خیال رہے کہ تہران کے وسط میں سپریم لیڈر کا دفتر شاہراہ باستور پر واقع ہے۔ سپریم لیڈر کے دفتر کو نہ صرف زمین پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے بلکہ فضائی حدود میں بھی کسی طیارے کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ایران کے گورنرکے سیکیورٹی مشیر نے بتایا کہ ایک مشتبہ ڈرون ممنوعہ علاقے میں داخل ہوا جس پر اسے فورا ہی گرا دیا گیا۔سکیورٹی ایڈوائزر محسن ھمدانی کا کہنا تھا کہ مار گرایا گیا طیارہ کوئی باضابطہ جنگی نوعیت کا ڈورن نہیں تھا بلکہ سرکاری ٹیلی ویڑن کارپوریشن کا ایک چھوٹا جہاز تھا جسے تصاویر اور فوٹیج تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…