ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

انجیل کے قدیم ترین نسخے میں پیغمبر اسلام ﷺ کا ذکر، عیسائی دنیا میں ہلچل

datetime 25  دسمبر‬‮  2016 |

انجیل مقدس کے قدیم ترین نسخے میں پیغمبر اسلام ﷺ کے واضح تصور نے عیسائی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں عیسائی ترکی کے عجائب گھر میں کھال پر سونے کے پانی سے تحریر کردہ انجیل برنا باس کے قدیم نسخے کی تعلیمات کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اپنے مذہبی پیشواؤں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ اگر انجیل مقدس میں یہ واضح علامات موجود ہیں تو اسے کیوں چھپا یا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقبرطانوی جریدے ڈیلی میل میں انجیل برنا باس کے بارے میں

شائع ہونے والی رپورٹ جس میں لکھا گیا ہے کہ حضرت محمد ﷺ آخری پیغمبر خدا ہوں گے یہ آپ ﷺ کی آمد کی خوشخبری حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے سنائی تھی اور اس کی آمد کی واضح نشانیاں بیان کی تھی ۔ڈیلی میل کے مطابق انجیل میں جگہ جگہ پر حضرت محمد ﷺ کے دین کو دین حق کہا گیا اس سلسلے میں ترک جریدے حرمت دیلی کی رپورٹ کے مطابق انجیل برنا باس کھال پر سونے کے پانی سے لکھی گئی ہے اور پوری طرح ترکی کے شہر استنبول کے انتھونو گرافی میوزیم میں محفوظ ہے اور جب اس کی رپورٹ ترک جریدے میں شائع ہوئی تو کلیسائے روم اورویٹی کن سٹی کے روحانی پیشواؤں پوپ بینڈ یکٹ نے درخواست کی کہ اس نادر نسخہ کو دیکھنے کا موقع دیا جائے تاہم بعد میں اس نسخے کی کاپیاں جریدے ٹوڈے نے شائع کی۔رپورٹس کے مطابق اس قدیم نسخے کی تفصیلی رپورٹس کلیسائے روم اور پاپائے اعظم کی کابینہ نے بائبل کے اس قدیم نسخے کو دیکھا اور حیرت میں ڈوب گئے جبکہ پورے ویٹی کن سٹی پر ایک سناٹا چھا گیا تھا اور اس کے بعد سے ویٹیکن سٹی تذبذب اور کشمکش میں مبتلا ہے اس قدیم نسخہ کی حقیقت پوری عیسائی عوام کے سامنے مختلف اخبارات کے ذریعے پہنچ رہی ہے اور ویٹی کن سٹی کے پوپ اور اس کی کابینہ کے پاس آج اس کی تصدیق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے تاہم عیسائی دنیا اپنے مذہبی پیشواؤں سے یہ سوال کر رہی ہے کہ اس حقیقت کو اب تک ان سے کیوں چھپایا گیا تھا

اور اگر انجیل کے مطابق حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں تو پھر اسے قبول کیوں نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آج لاکھوں عیسائی اپنے قدیم نسخے کی بنیاد پر حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو پڑھ رہے ہیں جو کہ عیسائی مذہب پر سوالیہ نشان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…