نئی دہلی (آئی این پی )نامزد بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ فوج سرحدوں پر امن اور سکون کا قیام چاہتی ہے، ہم ایک جنگ شروع کرنانہیں چاہتے ، پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے۔بطور آرمی چیف نامزدگی سے قبل ’’دی انڈین ایکسپریس ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بپن روات کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیاور ان کی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے۔انکا کہنا تھاکہ ہم ایک جنگ شروع کرنانہیں چاہتے صرف اس لیے کہ اختلافات موجود ہیں۔اس لیے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کیلئے فوجی مشقوں کی صورت میں ضروری ہے ۔
بھارتی آرمی چیف نے نامزد ہونے سے قبل ہی ایسی بات کہہ دی
21
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں