بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرددوشیزہ کیساتھ ائیرپورٹ پر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(این این آئی)ڈنمارک کی دوشیزہ کردتنظیموں کے ساتھ داعش مخالف لڑائی میں شرکت کے بعدچھٹیاں گزارنے ڈنمارک پہنچنے پر گرفتارکرلی گئیں،ڈنمارک کی حکومت نے جوانا لابانی کی وطن واپسی پر اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کردفائٹرکے خلاف آج(منگل کو)ایک عدالت میں خفیہ ٹرائل شروع ہوگا۔ عدالت کی طرف سے اسے چھ ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ لابانی کے والد اور دادا کرد فوج البیشمرگہ میں ملازم رہ چکے ہیں۔ لابانی بچپن میں کوپن ہیگن منتقل ہوگئی تھی۔ خلیج جنگ کے دوران لابانی کی پیدائش الرمادی شہر میں ایک پناہ گزین خاندان کی بیٹی کی شکل میں ہوئی۔ کچھ عرصہ قبل جب شام و عراق میں داعش کا ظہور ہوا تو وہ ڈنمارک سے دوبارہ عراق میں سرگرم کرد عسکری گروپوں میں شامل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی سطح پر دہشت گردی کے جرائم میں ملوث عناصر کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعامات مقرر کیے جاتے رہتے ہیں مگر شدت پسند گروپ داعش نے بھی ایک 22 سالہ کرد دوشیزہ کے سر کی قیمت ایک ملین ڈالر مقرر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش نے یورپ میں مقیم اپنے جنگجوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام اور عراق کی کرد تنظیموں سے وابستہ ڈنمارک کی دوشیزہکو قتل کریں اور اس کے بدلے میں تنظیم سے ایک ملین ڈالر کا انعام پائیں۔ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ جوانا بالانی ایک بار پھر یورپی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔
وہ کئی ماہ تک شام اور عراق میں کرد تنظیموں کے ساتھ داعش مخالف لڑائیوں میں پیش پیش رہی ہے۔ حال ہی میں وہ اپنے آبائی ملک لوٹ گئی جہاں امکان ہے کہ حکام اسے غیرقانونی مقاصد کے لیے بیرون ملک سفر کرنے اور عسکری گروپوں میں شمولیت اختیار کرنے کی پاداش میں چھ ماہ قید کی سزا سنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالانی کے دوبارہ بیرون ملک سفر پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
اسے بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئی ہیں اور اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے،جوانا لابانی نے اس وقت عالمی شہرت حاصل کی تھی جب اسے کرد قوم کے دفاع میں لڑنے والی تنظیم میں محاذ جنگ پر دیکھا گیا تھا۔ ایک سال قبل شمالی شام کے شہر کوبانی میں داعش کو نکال باہر کرنے والے کرد جنگجو گروپ میں بالانی بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ اسے عراق کی البیشمرگہ فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ بھی فوجی لباس میں دیکھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…