ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

کالے رنگ کا آدمی

datetime 20  دسمبر‬‮  2016 |

حضرت جُنید رحمتہ اللّہ علیہ فرماتے ہیں کہ:” میں ایک سال حج کے لیے حاضر ہُوا اور مکّہء مکرمہ میں رہنے لگا۔ایک دِن زم زم شریف کے کنویں کی طرف گیا تاکہ پانی سے سیراب ہو جاؤں لیکن وہاں پر کوئی رسّی،ڈول یا مُشکیزہ نہ تھا۔

میں اسی حالت میں کھڑا تھا کہ ایک سیاہ رنگ کا آدمی آیا،اس کے ہاتھ میں ڈول اور رسّی تھی۔اس نے ڈول کو رسّی باندھ کر کنویں میں لٹکا دیا لیکن وہ پانی تک نہ پہنچ سکا- ” وہ ڈول،رسّی اُٹھا کر کہنے لگا:تیری عزت کی قسم! اگر تُو نے مجھے پانی نہ پِلایا تو میں ضرور تجھ سے ناراض ہو جاؤں گا۔ ”یکایک پانی کنویں کے کِناروں سے بہنے لگا،اس نے وضو کِیا اور خود پینے کے بعد اپنے ڈول کو بھی بھر لیا،پانی دوبارہ کنویں کے پیندے تک پہنچ گیا۔جب وہ شخص روانہ ہُوا تو میں بھی اس کے پیچھے ہو لیا اور عرض کی:” اے میرے دوست! تم کس پر غُصّہ ہو رہے تھے؟ ”اس نے جواب دیا:” اے جُنید ( رحمتہ اللّہ علیہ )! ایسی بات نہیں جیسے تم سمجھ رہے ہو،میں تو اپنے نفس پر غضب ناک ہو رہا تھا کہ ( اگر مجھے پانی نہ مِلتا تو ) قیامت تک اُسے پیاسا رکھتا۔لیکن جب میرے مالک عزوَجل نے مجھے اپنے دعویٰ میں سچّا دیکھا تو میرے لیے پانی کو جاری کر دیا۔ ”اس کے بعد وہ شخص میری نظروں سے اوجھل ہو گیا پِھر کبھی نظر نہ آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…