پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 48 بھارتی ماہی گیر گرفتار

6  مارچ‬‮  2015

کراچی:  پاکستانی سمندری حدود کی خلا ف ورزی پر 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے لانچوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلا ف ورزی پر 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ماہی گیروں کی 8  لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار ماہی گیروں کو کراچی منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ماہی گیروں کے لئے کام کرنے والے ادارے  نیشنل فش ورکرز فورم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیروں کو بھارتی سمندری حدود جکھاؤ پوسٹ گجرات کے قریب سے گرفتار کیا گیا جب کہ  پاکستانی فورسز نے ماہی گیروں کو گرفتار کرنے سے قبل فائرنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجسنی نے جنوری میں بھی 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 کشتیوں کو اپنے قبضہ میں لیا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…