اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت متنازعہ آرڈیننس واپس لے لے گی۔ سینیٹ میں اکثریت پیپلز پارٹی کی ہے۔ سربراہی بھی اسی کو ملے گی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن لڑے گی۔ حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔ امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ بھی اسی کا ہوگا۔ رحمان ملک نے ووٹ دینے پر ارکان صوبائی اسمبلی اور قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔