اسلام آباد ( نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی حکم نامے میں ابہام کے باعث ریٹرننگ ا?فیسر نے فاٹا کے سینیٹ انتخاب ملتوی کیئے تھے۔ انتخابات میں حتمی فیصلہ ریٹرنگ ا?فیسر کا ہی ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی حکم نامے کی شق 2 ،3اور 5 میں تضاد ہے جب تک نیا اور ابہام سے پاک صدارتی حکم نامہ جاری نہیں کیا جاتا فاٹا کے سینیٹ انتخابات ممکن نہیں۔