پشاور (آن لائن)ہزاروں صوبائی محکموں کے ملازمین نے سرکاری پاسپورٹ کے حصول کے لئے صوبائی حکومت کو درخواستیں دیدی ہے ۔ سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک کے دوروں کے لئے سرکاری پاسپورٹ لازمی قراردیا گیا ہے تاہم محکمہ ایکسائز سمیت مختلف صوبائی محکموں کے 165سے زائد ملازمین نے صوبائی حکومت سے این او سی کے بغیر اور پرائیویٹ پاسپورٹ پر بیرون ممالک کے دورے کئے جس پرا ن ملازمین کی تفصیلات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام نے صوبائی حکومت کوارسال کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں نوٹسز جاری کرتے ہو ئے ان کے خلاف بیانات قلمبند کئے گئے ۔ تاہم ان افسران نے تحقیقاتی کمیٹیوں سے معذرت کی کہ آئندہ وہ سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ممالک کے دورہ کرینگے اورصوبائی حکومت سے این او سی بھی حاصل کرینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری پاسپورٹ کے حامل نہ ہونے والے سرکاری ملازمین کو ہدایات کی تھی کہ وہ بیرون ممالک کے دوروں کے پیش نظر سرکاری پاسپورٹس حاصل کرے جس پر صوبائی محکموں سے ملازمین کی جانب سے این اوسی حصول کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہے ۔