بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”پاکستان بنے گا دوبئی “ نوجوان تیاری پکڑ لیں ۔۔۔ سی پیک سے پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے آغاز سے آئندہ دو سال کے دوران 23لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میںمعاونت حاصل ہوگی۔ چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سال 2017-18ءکے دوران بے روزگار افرادی قوت میں2.32 ملین کی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی2017ءتک ملک میں توانائی کی طلب اور رسد میں موجود فرق ختم ہوجائے گا کیونکہ سی پیک بنیادی طور پر جنوبی ایشیاءکے ممالک کے باہمی رابطوں کا پروگرام ہے جس کے تحت توانائی کے مسائل پربھی قابو پایا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018ءتک ملک میں بجلی کی پیداوار مقامی ضروریات سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے خطے کے دیگرممالک کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اورغربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…