بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’صفائی ٹیکس‘‘ حکومت نے نیا فیصلہ کرلیا،عوام تیارہوجائیں!

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب کو ’’صفائی ٹیکس‘‘ لگانے کی تجویز دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،تجویز میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی مالی معاونت کیلئے ،شہری آبادی پر’’صفائی ٹیکس‘‘ لگایا جائے تاکہ میٹروپولیٹن اور ڈویژنل سطح کی بلدیہ عظمیٰ میں نئے آنے والے چیئرمین، وائس چیئرمین،کونسلرزکی آنیوں،جانیوں‘‘، چائے پانی کا بہتر انتظام ہو سکے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ سے وابستہ سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 20بڑے اضلاع کے تجارتی مراکز اور پانچ مرلہ سے بڑے گھروں پر’’صفائی ٹیکس‘‘ لاگو ہوگا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ملتان سمیت بیس اضلاع میں شہری آبادی سے فی گھر 250 روپے وصول کئے جائینگے۔ یاد رہے کہ صفائی کا کام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سپردہے جنہوں نے اپنا کام حکومت سے قرضہ لیکر کام شروع کیا جب یہ قرضے اربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں تو انہیں اس بوجھ سے نجات دلانے کیلئے حکومت نے یہ قرضے ان کمپنیوں کی ملی بھگت سے عوام کی جیب سے وصول کرنے کا پلان بنالیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…