اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان اور پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مناظرہ کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور بچہ پارٹی بتائے کہ انہوں نے اپنے صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل کیا‘ دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ کام میری وزارت کے دور میں ہوا۔ نیشنل ایکشن پلان کے 4 نکات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں جن پر
سب سے زیادہ کام ہوا ہے ۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آج وہ لوگ نیشنل ایکشن پلان کے متعلق بات کر رہے ہیں جنہوں نے اسے پڑھا تک نہیں ہے۔ عمران خان اور بچہ پارٹی آئے اور بتائے کہ انہوں نے اپنے صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل کیا ہے۔